پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،24 جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،24 جون 2021
وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ،پولیو کیسز میں کمی اور عوامی صحت سے متعلق دیگر امورپربات چیت ،وزیراعظم نے کورونا چیلنج سے نمٹنے کےلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا،کہا پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ حکومتی ترجیحات میں شامل ہےملک میں ایک بارپھرپٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ ،آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل،،آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا انکم ٹیکس کی شرح 3 سے کم کر کے 2 فیصد تک لانے کا مطالبہ،آئل کمپنیز کو 15 دن میں ادائیگی کا پابندبھی کیا جائےمطالبات تسلیم ہونے پرکراچی سمیت ملک بھر کی فلور ملز احتجاجاً بندکر دی گئیں، فلور ملز دو روز تک فلور ملز مالکان ایسوسی ایشن کی کال پر بند رہیں گی،اگلے مرحلے میں ملز کو غیرمعینہ مدت کے لیے تالے لگانے کا اعلانمقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرمودی سرکار کا نیا ڈرامہ،وزیراعظم نریندرمودی کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس آج نئی دہلی میں ہوگی، حریت قیادت نظرانداز، محبوبہ مفتی اور فاروق عبداللہ سمیت 14 بھارت نواز رہنماؤں کو شرکت کی دعوت، بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی کا خصوصی درجہ بحال کرنے سمیت دیگر امور زیرغور آئیں گےحریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مودی نے آرٹیکل 370 اور 35A ختم کر کے کشمیریوں کا بنیادی حق چھین لیا،آج اے پی سی میں بھارتی وزیراعظم نےکٹھ پتلیوں کو بلا رکھا ہے جبکہ کشمیریوں کے اصل رہنما جیل میں بند ہیں ،کہا بھارت کشمیریوں پر بندوقیں تان کر کانفرنس کررہا ہے

Watch Live Public News