واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکی انٹیلی جنس کی ایک رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے امریکہ کے انخلا کے چھ ماہ کے اندر طالبان حکومت پر قبضہ کر لیں گے۔امریکی اخبارات میں سی آئی اے کی خفیہ رپورٹ کے حوالے سے خبریں شائع ہوئی ہیں جس میں گزشتہ رپورٹوں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کے انخلا کے بعد طالبان کی حکومت دو سال میں نہیں بلکہ پہلے چھ ماہ میں ہی افغانستان میں قائم ہو جائیگی ٗ امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کے افسران کے عہدوں کے حوالے سے شائع ہونے والی اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں مرکزی سرحدی گزر گاہ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان قندوز میں لڑائی میں مصروف ہیں۔افغانستان کے چوتھے سب سے بڑے شہر مزار شریف میں بھی لڑائی جاری ہے ٗ گزشتہ ہفتے بھی افغان افواج نے کئی علاقوں میں طالبان کے سامنے ہتھیار ڈالے ہیں ٗ طالبان نے افغان فوج کے ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔419 میں سے 81 ایسے مقامی مراکز موجود ہیں جن کا کنٹرول اس وقت طالبان کے حوالے کیا جا چکا ہے ٗ