’نواز شریف کیخلاف فیصلہ حکومت کی جیت ہے‘

’نواز شریف کیخلاف فیصلہ حکومت کی جیت ہے‘
اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حسن اور حسین مقدمے میں مفرور ہیں۔ نوازشریف نے اپنی جائیداد سے متعلق جھوٹ بولا۔ اس مقدمہ میں عدالت نے نوازشریف کو 10سال کی قید کی سزا سنائی۔ نواز شریف کی اپیلیں خارج ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف جس طرح ملک سے فرار ہوئے سب کو پتہ ہے۔ شریف خاندان کو پاکستان کے عوام سے لوٹا ہوا پیسہ واپس کرنا چاہیے۔ منی لانڈرنگ کےفیصلے سے لندن فلیٹس خریدے گئے تھے۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ مریم نواز کی اپیل میرٹ پر چلے گی۔ امید ہے اس مقدمہ میں پاکستان کےعوام کےساتھ انصاف ہوگا۔ عدالت نےنوازشریف کو10،مریم نواز کو7سال قید کی سزا سنائی۔ حدیبیہ کے ذریعہ پیسہ باہر بھیجا گیا اور لندن فلیٹ خریدے گئے۔ مجھے یقین ہے اس مقدمہ میں انصاف ہو گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج نوازشریف کیس کافیصلہ انصاف اور حکومت کی فتح ہے۔ نوازشریف کی اپیلوں پر آج کا فیصلہ پاکستانی عوام کی فتح ہے۔ احتساب عدالت نے کہا نوازشریف نےجھوٹ بولا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔