لاہور (پبلک نیوز) مصالحت کے شہنشاہ آصف علی زرداری کی آم ڈپلومیسی، اپنے ہم خیال مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو آموں کا تحفہ بھجوا دیا۔ پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر نے شہباز شریف کو 15 سے زائد خوبصورت آموں کی پیٹیاں ماڈل ٹاؤن کی رہائش گاہ بھیجیں۔ سابق صدر نے شہباز شریف کو نیک تمناؤں کا بھی پیغام بھجوایا۔ آموں کا تحفہ بلاول ہاؤس لاہور سے بجھوایا گیا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مصالحتی گروپ کچھ روز سے آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ دونوں گروہوں کی کامیابی کی صورت میں آصف علی زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات متوقع ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے شہباز شریف کو آموں کا تحفہ بھیج کر پہل کر دی۔ پیپلز پارٹی کے مصالتی گروپ کو شہباز شریف کے جواب کا انتظار ہے۔