خورشید شاہ نے سگریٹ کی قیمت دُگنی کرنے کی تجویز دے دی

خورشید شاہ نے سگریٹ کی قیمت دُگنی کرنے کی تجویز دے دی
وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سگریٹ کی قیمت کو دُگنا کرنے کی تجویز دے دی۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے کابینہ میں مشاورت کی ہے، ہم نے اپنے لوگوں کو بیماریوں سے بچانا ہے، ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی صحت کی حفاظت کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج وزیر اعظم اور وزراء کو موجود ہونا چاہیے تھا. وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے خورشید شاہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ صاحب کی بات درست ہے، وزیر اعظم پاکستان بھی سگریٹ نوشی کے خلاف ہیں، انہوں نے اگلے سال تک دو سو ارب روپے اکھٹے کر نے کا عزم کیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ تمباکو نوشی بہت بڑا بوجھ ہے۔ سگریٹ پر ٹیکس لگانے سے ملک کو فائدہ ہوگا اور عوام بھی خوش ہوں گے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔