زیرتعلیم غیرملکی طلباء کو ڈگری کے ساتھ ہی گرین کارڈ مل جانا چاہیے، ٹرمپ

زیرتعلیم غیرملکی طلباء کو ڈگری کے ساتھ ہی گرین کارڈ مل جانا چاہیے، ٹرمپ
کیپشن: Undergraduate students should get green card with degree, Trump

ویب ڈیسک: (علی زیدی) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ امریکی یونیورسٹیز سے فارغ التحصیل پاکستان سمیت تمام غیرملکی طلباء کو ڈگری کے ساتھ ہی گرین کارڈ مل جانا چاہیے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی  حال ہی میں دی جانے والی تجویز کو بہت جرات مندانہ قدم قرار دیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ تجویز "دی آل ان پوڈ کاسٹ" کے دوران پیش کی، جس کی میزبانی سلیکون ویلی کے ٹیک سرمایہ کار جیسن کالاکانس کررہے تھے۔

انہوں نے جیسن کالاکانس کی جانب سے عالمی ٹیلنٹ کو امریکا کی طرف راغب کرنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ "جب آپ کسی کالج سے فارغ التحصیل ہوتے ہیں، تو آپ کو اپنے ڈپلومہ کے ساتھ خود بخود گرین کارڈ مل جانا چاہیے، بشمول جونیئر کالجز،"۔

دوسری طرف اس تجویز نے خاص طور پر سخت گیر امیگریشن ایڈووکیسی گروپوں کے درمیان تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بڑے پیمانے پر اقدام امریکی امیگریشن سسٹم اور لیبر مارکیٹ پر پیچیدہ اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

دریں اثنا، حامیوں کا خیال ہے کہ یہ امریکی اداروں میں تعلیم یافتہ بین الاقوامی  ٹیلنٹ کو بروئے کار لا کر امریکا کی عالمی برتری اور مسابقت کے ماحول کو برقرار رکھ سکتا ہے۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر