ویب ڈیسک :(سلیمان چودھری) بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ اسکینڈری ایجوکیشن لاہور کے عملے کی غفلت یا ملی بھگت؟ بارہویں جماعت کے سوشیالوجی کے حل شدہ پرچے چوری ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق لاہوربورڈ آآف انٹر میڈیٹ اینڈ اسکینڈری ایجوکیشن کے دفترمیں موجود مارکنگ سینٹر سے سوشیا لوجی کے پرچوں کا بنڈل چوری ہوا۔
انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سوشیالوجی پرچے مارکینگ سنٹر سے غائب ہوئے جن میں 52 طلبا کے پرچے شامل تھے ۔
کنٹرولر بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ اسکینڈری ایجوکیشن لاہور زاہد میاں کا کہنا ہے کہ کمشنر لاہور کی ہدایت پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔
کنٹرولر زاہد میاں کا کہنا ہے کہ مارکنگ سینٹر کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ جاری ہے جبکہ سیکیورٹی عملے سے بھی جانچ پڑتال کی جارہی ہے،
امتحانی پرچہ جات چوری یا غائب کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔