پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،24 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،24 مارچ 2021
کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال ،تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید توسیع ہو گی یا نہیں ،فیصلہ آج ہوگا ،وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیرصدارت اجلاس میں صوبائی وزراء کی مشاورت سے اہم فیصلے متوقع پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں تیزی ،24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 301 نئے کیس رپورٹ ، مزید 30 افراد جاں بحق ، اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 965 تک جا پہنچی ،فعال کیسز 36 ہزار 849 ہو گئے،5 لاکھ 86 ہزار 228 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیںمہلک وائرس کا پھیلاؤ ،کراچی کے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں 6 اپریل تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ، مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد اور لیاقت آباد کی یوسیز اور یونٹس میں لگایا گیاہےپاکستان اپنے ٹریک پر واپس آ چکا ،طاقتورکوقانون کی حکمرانی کے تابع بنانا ہے،وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ ، کہا مدینےکی فلاحی ریاست کےخواب پرعمل پیرا ہیں،پناہ گاہوں اور ہیلتھ کارڈز کے ذریعے غریب طبقے کا احساس کیا گیا۔کسی اجلاس میں طے نہیں ہوا تھا استعفے دینے ہیں، کوئی پینترہ نہیں بدل رہے، اپنے اصولوں کیساتھ کھڑے ہیں، قمر زمان کائرہ کہتےہیں،پی ڈی ایم میٹنگ میں صرف آصف زرداری کی گفتگو لیک ہوئی،

Watch Live Public News