ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن راشدالمختوم کے بھائی اور دبئی کے نائب حکمران شیخ حمدان بن راشد انتقال کر گئے۔شیخ حمدان بن راشد کے انتقال کا اعلان شیخ محمدبن راشدالمختوم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حمدان بن راشد لمبے عرصے سے علیل تھے اور مقامی ہسپتال میں ان کا علاج ہو رہا تھا۔ شیخ ہمدان بن راشد المکتوم 1971 میں متحدہ عرب امارات کی پہلی حکومت کے قیام کے بعد سے متحدہ عرب امارات میں وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔
شیخ ہمدان نے بہت ساری اعلی سطحی سرکاری تنظیموں اور اداروں کی سربراہی کی، وہ متحدہ عرب امارات اور دبئی میں معیشت کی بہتری کے لیے اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔