عامر خان کو بھی کورونا ہو گیا

عامر خان کو بھی کورونا ہو گیا
ممبئی(ویب ڈیسک ) بھارت کے سپر سٹار عامر خان بھی عالمی وبا کا شکار ہوگئے ٗ کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد اداکار نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق مطابق بھارتی فلمی سپر سٹار عامر خان کے ترجمان کے حوالے سے یہ بتایا گیا ہے کہ عامر خان گزشتہ چند دنوں سے بخار اور نزلہ کی کیفیت میں تھے جس کے بعد انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ کروایا جو اب مثبت آ گیا ہے جس کے بعد عامر خان قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق عامر خان حوصلے میں ہیں اور بہت پرامید ہیں کہ جلد ہی وہ صحت یاب ہو جائیں گے ٗ عامر خان نے اپنے مداحوں کیلئے پیغام دیا ہے کہ وہ انہیں اپنی نیک خواہشات میں یاد رکھیں اور ان کیلئے دعا کریں۔یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہیں اور وہ لوگ جو پہلی ٗ دوسری لہر سے بچ گئے تھے ان میں سے اکثر اب تیسری لہر کا شکار ہو رہے ہیں۔

Watch Live Public News