سمارا کے تاریخی مینار کی شہرت کا کیا راز ہے؟

سمارا کے تاریخی مینار کی شہرت کا کیا راز ہے؟

ویب ڈیسک: اپنے مخصوص اور انوکھے ڈیزائن کے ساتھ  سمارا کی عظیم مسجد کا مینار مالویہ عراقی فن تعمیر کا شاہکار ہے۔

یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی ویب سائٹ کے مطابق سمارا کا قدیم شہر عراقی دارالحکومت بغداد سے 130 کلومیٹر شمال میں دریائے دجلہ کے کنارے واقع ہے۔ یہ شہر ماضی میں طاقت ور اسلامی دارالحکومت کا گڑھ تھا، سمارا شہر کی تعمیرات قدیمی انجینئرنگ اور تکنیکی ایجادات کے حسین فن پاروں کا ثبوت ہیں۔جامع مسجد اور اس کا مینار مالویہ نویں صدی عیسوی میں تعمیر کیا گیا تھا، یہ قدیم شہر کی نمایاں یادگاروں میں شامل ہے۔

52 میٹر کی بلندی پر مشتمل سمارا کی عظیم مسجد کا مینار اپنے مخصوص ڈیزائن کی وجہ سے ملاویہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

سمارا کے مینار مالویہ اور اس میں واقع عظیم مسجد کو عباسی خلیفہ نے 848 سے 851 ء کے درمیان تعمیر کروایا تھا۔ مسجد کا مینار عباسی فن تعمیر کی ایک نمایاں جھلک ہے،اسلامی دنیا کے میناروں میں نمایاں تعمیراتی اسلوب کی بدولت ملاویہ مینار عراق کی ایک مخصوص نشانی ہے، کیونکہ یہ اپنی تعمیر کے وقت بلند ترین اور سب سے بڑا مینار تھا۔

سمارا کا مینار اسلامی دنیا کی مساجد کے باقی میناروں سے مختلف ہے کیونکہ اپنی سرکل شکل کی وجہ سے نیچے سے چوڑا ہے، اور اس کی چوڑائی چوٹی تک اونچائی کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جاتی ہے۔ 52 میٹر کا یہ مینار متعدد پرتوں پر مشتمل ہے اور یہ مسجد کے احاطے سے الگ بنایا گیا ہے، اسے دیکھ کر یوں گمان ہوتا ہے کہ یہ الگ کھڑی اکیلی عمارت ہے۔ سمارا کے مینار کی چوٹی تک پہنچنے کے لیے سیڑھی کا استعمال کیا جاتا ہے۔

عراقی فوٹوگرافر اور سیاح اسامہ صارم نے حال ہی میں مالویہ مینار پر ایک دستاویزی فلم تیار کی ہے، عالمی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں صارم کا کہنا تھا کہ اس مقام کی انکے ذہن میں بچپن کی مبہم یادیں تھیں، میں وہ دوبارہ اس جگہ کا دورہ کر کے اپنی یادوں کو تازہ کرنا چاہتا تھا۔ کیونکہ جنگ کے حالات اور سیکیورٹی کی صورتحال کی وجہ سے اس سے پہلے کبھی موقع نہیں ملا سکا۔

صارم  کا کہنا تھا کہ اگرچہ مالویہ سمارا شہر کے مشہور مقامات میں سے ایک ہے، تاہم سمارا میں دیگر ایسی جگہیں بھی موجود ہیں جس کی وجہ سے سیاح اس شہر کا رخ کر سکتے ہیں، جیسے ابو دلاف مسجد اور البرکا محل۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔