پبلک نیوز : وفاقی حکومت کا ایچ ای سی چیئرمین طارق بنوری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے باقاعدہ آرڈیننس منظور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق آرڈیننس سے چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت چار سے دو سال ہو جائے گی۔ کمیٹی نے ایچ ای سی قانون میں تبدیلی کیلئے نئے آرڈیننس کی منظوری دے دی۔ اس ترمیم کو پہلے سے آرڈیننس کا حصہ تصور کیا جائے۔
آرڈیننس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کرینگے۔ طارق بنوری کو سابق وزیراعظم خاقان عباسی نے مئ 2018 میں تعینات کیا۔ چیئرمین ایچ ای سی نے مئی 2022 تک چار سالہ مدت پوری کرنی ہے۔