شاہی محل چھوڑنے کے بعد شہزادہ ہیری کی پہلی نوکری

شاہی محل چھوڑنے کے بعد شہزادہ ہیری کی پہلی نوکری

ویب ڈیسک: شہزادہ ہیری شاہی محل چھوڑنے کے بعد اب نوکری کریں گے۔ وہ ایک امریکی فرم میں چیف امپیکٹ آفیسر کی نوکری کرنے والے ہیں۔

اس حوالے سے بی بی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مرکل کے ساتھ امریکہ میں قیام کر رہے ہیں۔ جہاں انھوں نے امریکہ کی ایک کمپنی میں نوکری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کمپنی ذہنی صحت کے حوالے سے کام کرتی ہے۔ وہاں پر وہ بطور چیف امپیکٹ آفیسر خدمات انجام دیں گے۔

شہزادہ ہیری اپنی نئی ذمہ داریوں کے لیے پر امید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی پیدا کریں گے اور ضروری اقدامات کریں گے۔ وہ کوشاں ہیں سازگار ماحول والی ایک کمیونٹی کا قیام عمل میں آ سکے جہاں پر حساس موضوعات پر بھی بات چیت ممکن ہو سکے۔

کمپنی مالک کا کہنا ہے کہ چیف امپیکٹ آفیسر براہ راست مجھے رپورٹ کرنے کے پابند نہیں ہیں، وہ ملازمین کا انتظام بھی نہیں سنبھال رہے بلکہ حالات کی بہتری کے بعد وہ کمپنی ہیڈکوارٹر میں کچھ وقت گزار سکتے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔