نیب نے عمران خان کیخلاف کیسز کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرا دیا

نیب نے عمران خان کیخلاف کیسز کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرا دیا
لاہور: قومی احتساب بیورو ( نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادیں ہیں ۔ تفصیالت کے مطابق نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں تفصیلات جمع کروائیں ہیں ، جس کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نیب راولپنڈی میں 2 کیسز ہیں ۔ نیب رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف تحائف بیچ کرغیر قانونی فوائد حاصل کرنے اور اختیارات سے تجاوز کی انکوائری ہو رہی ہے ، اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے مالی فوائد لینے اور ریکارڈ چھپانے پر بھی انکوائری کی جا رہی ہے ۔ نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف دونوں کیسز انکوائری مرحلے پر ہیں جبکہ نیب راولپنڈی کے علاوہ ملک میں کہیں بھی عمران خان کےخلاف کوئی کیس نہیں ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔