شارجہ: پاک افغان کرکٹرز کی پہلے میچ سے قبل ایک ساتھ نما ز کی ادائیگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے کرکٹرز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ سے قبل ایک ساتھ نمازِ مغرب ادا کی۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ میں کھیلا جار ہا ہے،اس سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے روزہ افطار کرنے کے بعد ایک ساتھ گراؤنڈ میں نماز مغرب ادا کی۔جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ر وز بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن کے دوران ایک ساتھ نماز ادا کی تھی۔