عاطف اسلم نے بیٹی کی تصویرسوشل میڈیاپرشیئرکردی

10:38 AM, 24 Mar, 2024

ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اکلوتی بیٹی حلیمہ کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھا دی۔

تفصیلات کے مطابق عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ننھی پری حلیمہ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

گلوکار کی جانب سے شیئر کی گئی پہلی تصویر میں اُنہیں بیٹی کو گود میں اُٹھائے اس کے ساتھ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں ان کی بیٹی صوفے پر بال سے کھیلتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بابا نے اپنی شہزادی کا جوتا جیب میں رکھا جب حلیمہ کو چاہیے ہو بتا دینا‘۔

عاطف اسلم نے اپنی پوسٹ میں اپنی ننھی شہزادی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے پہلی سالگرہ کی مبارک باد بھی دی ہے۔

گلوکار کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان کی بیٹی کی یہ تصاویر سرحد پار بھارتی میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہیں۔

عاطف اسلم کے بھارتی مداحوں کا خیال ہے کہ ان کی ننھی شہزادی حلیمہ بھارتی اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی بیٹی راہا سے غیر معمولی مشابہت رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم نے سارہ بھروانہ سے 2012ء میں شادی کی تھی اور اب اس جوڑی کے 2 بیٹے اور 1 بیٹی ہے۔

عاطف اسلم کے گھر بیٹی کی پیدائش گزشتہ سال پہلے روزے کو ہوئی تھی۔

مزیدخبریں