بالی وڈ کے رومینٹک جوڑے دھرمیندر اور ہیما مالنی   نےشادی کی  44  ویں سالگرہ منائی 

بالی وڈ کے رومینٹک جوڑے دھرمیندر اور ہیما مالنی   نےشادی کی  44  ویں سالگرہ منائی 
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: بالی وڈ کے لیجنڈ اداکاراور رومینٹک ترین جوڑے دھرمیندر اور ہیما مالنی  نے شادی کی  44  ویں سالگرہ منائی ۔  بیٹی ایشا دیول نے سماجی رابطے کی سائٹ پر تصاویر شئیر کردیں۔

ہیما مالنی اور دھرمیندر اب بھی اتنے ہی  خوبصورت، رومانوی  اور زبردست ہیں   تین دہائی پہلے ان کے پرستاروں نے فلموں میں دیکھا تھا۔ 

 انسٹا گرام پرشئیرہونے والی تصویرمیں ہیما  مالنی نے پھولوں والی قمیض  پہن رکھی ہے   اور اپنا چہرہ دھرمیندر کے کندھے پر ٹکایا ہوا  ہے، جو سبز رنگ کی قمیض میں ملبوس ہیں۔ ان دونوں کے چہروں پر  ایک میٹھی مسکراہٹ ہے اور لگتا ہے کہ وہ اپنے گھر پر ہیں۔ 

ایشا نے تصویر کے ساتھ لکھا، ’’میرے پاپا اور مما کو سالگرہ مبارک ہو۔ میں آپ سے پیار کرتی ہوں، میں آپ سے پیار کرتی ہوں اور میں صرف آپ کو گلے لگانا چاہتی ہوں۔"

 ہیما نے انسٹاگرام پر مداحوں کی بنائی ہوئی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں جوڑے کی زندگی کی جھلکیاں ہے۔ " شادی کی سالگرہ! 44 سال اکٹھے ہوئے، 2 خوبصورت بیٹیاں،  اور پیارے بچے اور ہم ان کی محبت میں ڈوب رہے ہیں!

یادرہےدھرمیندر اور ہیما مالنی کی شادی 1980 میں ہوئی اور ان کی دو بیٹیاں ایشا دیول اور اہانہ دیول ہیں۔ ہیما   دھرمیندر کی دوسری بیوی ہیں۔ دھرمیندر کی پہلی بیوی پرکاش کور سے ان کے دو بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول اور دو بیٹیاں بھی ہیں۔

دھرمیندر اور ہیما مالنی کی پہلی ملاقات 1970 میں فلم ’’تم حسین میں جوان’’ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ دونوں نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

  لیکن ہیما مالنی   دھرمیندر جو ایک شادی شدہ آدمی  اور چار بچوں کےوالد  تھے۔ کی محبت میں گرفتار ہو گئیں اور طوفانی عشق کے بعد آخرکار وہ 1980 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

دھرمیندر کو آخری بار شاہد کپور اور کریتی سینن کی فلم 'تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا' میں دیکھا گیا تھا۔

 وہ اگلی بار سری رام راگھون کی فلم ’اکیس‘ میں نظر آئیں گے۔ ہیما مالنی جاری لوک سبھا انتخابات کے  دوران مصروف ہیں۔  وہ بی جے پی کی  امیدوار کےطور پر متھرا سے دوبارہ الیکشن لڑ رہی ہیں جہاں سے ان کا مقابلہ کانگریس کے مکیش دھنگر  سے ہے اور اپنی ماں کی انتخابی مہم ایشا چلا رہی ہیں۔

حال ہی میں ایشا اور اس کی بہن آہانہ نے متھرا میں اپنی ماں کے لیے مہم چلائی۔