بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں
کیپشن: Ranveer Singh removes wedding pictures
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اہلیہ دیپیکا پڈوکون سے شادی کی تمام تساویر کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے ہٹا دیا جس پر ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون2012 میں ایک ساتھ  فلم رام لیلا  کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کے قریب آئے اور سب کی نگاہوں کا مرکز بنے،2018 میں شادی کے بندھن میں بننے والے اس جوڑے سے متعلق ایک ایسی خبر سامنے آئی جس نے فینز کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

رنویر سنگھ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ سے اہلیہ دیپیکا پڈوکون ساتھ بنائی گئی تمام تصاویر کو ڈیلیٹ کردیا ہے،  سوشل میڈیا پر صارفین فکرمند ہیں کہ آخر اداکار نے اہلیہ کے ہمراہ شادی کی تصاویر کیوں حذف کیں۔


 بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے کسی قسم کی معلومات سامنے نہیں آسکیں کہ رنویر سنگھ نے اپنی شادی کی تصویریں کیوں ڈیلیٹ کی ہیں۔ 

واضح رہے کہ دیپ ویر  کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی جس کی خوبصورت تصاویر رنویر سنگھ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجود تھیں۔ جوڑے کی شادی کی دو تقاریب ہوئی تھیں جن میں ایک اٹلی جب کہ ایک ممبئی میں ہوئی تھی۔اب شادی کے تقریباً پانچ سال بعد دونوں کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔