پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بار 1600سے زائد خواتین فورس کا حصہ بن گئیں

پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بار 1600سے زائد خواتین فورس کا حصہ بن گئیں

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خواتین کو بااختیار بنانے کے  ویژن  پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بار مختص کوٹے سے زائد خواتین اوپن میرٹ پر فورس کا حصہ بن گئیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ حالیہ بھرتی کے دوران 1600 سے زائد خواتین نے پنجاب پولیس میں شمولیت اختیار کی، 1351 خواتین لیڈی کانسٹیبل، 04 ڈرائیور کانسٹیبل، اور 259 ٹریفک اسسٹنٹ بھرتی ہوئیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس میں پہلی بار 04 خواتین ڈرائیور کانسٹیبل کی آسامی پر بھرتی ہوئیں، لیڈی اہلکاروں کی مختص آسامیوں پر 1012 نوجوان خواتین پولیس فورس کا حصہ بنیں۔

 آئی جی پنجاب کے مطابق اوپن میرٹ کے تحت 602 خواتین نے پولیس فورس کو جوائن کیا، اوپن میرٹ پر 60 فیصد زائد خواتین نے پولیس سروسز کو جوائن کیا، پنجاب پولیس میں خواتین افسران و اہلکاروں کو کیرئیر گروتھ کے یکساں مواقع میسر ہیں۔

Watch Live Public News