مداح کی پاکستانی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کو بوسہ دینے کی ویڈیو وائرل

مداح کی پاکستانی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کو بوسہ دینے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: مداح کی پاکستانی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کو بوسہ دینے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کو تقریب کے دوران خاتون مداح نے بوسہ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 3 مئی کو لاہور میں سُپر ہٹ ڈرامہ سیریل ‘عشق مرشد’ کی آخری قسط کا پریمیئر رکھا گیا تھا جس میں درفشاں سلیم اور بلال عباس سمیت ڈرامے کی دیگر کاسٹ نے بھی شرکت کی تھی۔

مزیدپڑھیں: افسوسناک خبر!شیرافضل مروت کی گاڑی کوحادثہ

پریمیئر کے دوران ڈرامے کی آخری قسط سینما پر دکھائی گئی تھی جسے دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پر بلال عباس اور درفشاں سلیم نے اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں لیں اور ویڈیوز بھی بنوائیں جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

مزیدپڑھیں:  ایئرپورٹ پر مسافر کی پتلون سے سانپ برآمد

انہی وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی کیونکہ اس ویڈیو میں ایک خاتون مداح نے درفشاں سلیم کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے اداکارہ کے گال پر بوسہ دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مداح پہلے درفشاں سلیم کے پاس آکر اُن کے ساتھ سیلفی لیتی ہیں اور پھر فوراََ اداکارہ کے گال پر بوسہ دے دیتی ہیں۔

مزیدپڑھیں: کہیں دھوپ کہیں بارش،محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا

اس حرکت پر درفشاں سلیم چونکتے ہوئے خاتون مداح کو خود سے دور کرتی ہیں اور اُنہیں اشارے سے دوبارہ ایسا کرنے سے روکتی ہیں، پھر اداکارہ تیزی سے وہاں سے چلی جاتی ہیں۔