ویب ڈیسک:آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں اگلے گھنٹوں میں ہوائیں 40 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں گرمی ریکارڈ گئی گئی تھی تاہم اب سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔