انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹی20 میچ: صائم ایوب اور حسن علی کو ریسٹ دینے کا فیصلہ

انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹی20 میچ: صائم ایوب اور حسن علی کو ریسٹ دینے کا فیصلہ
کیپشن: First T20 match against England: Decision to give rest to Saeem Ayub and Hasan Ali

ویب ڈیسک: انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں صائم ایوب اور حسن علی کو ریسٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ عثمان خان اور حارث رؤف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

قومی ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور عثمان خان کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ یہ دونوں کھلاڑی ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت کے مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ عثمان خان کو صائم ایوب کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے جبکہ حارث رؤف حسن علی کی جگہ سکواڈ میں آئیں گے۔

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون میں جگہ بنائیں گے، ایک فاسٹ باؤلر کم کر کے شاداب خان یا ابرار احمد کو بھی کھلانے کے آپشن پر غور کیا جا رہا ہے۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے مکمل سٹرینتھ اور ورلڈ کپ کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم حتمی فیصلہ گیری کرسٹن کے ساتھ مشاورت سے ہو گا۔

گیری کرسٹن کا کل سکواڈ کو جوائن کرنا شیڈول ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 22 مئی کو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ 

Watch Live Public News