سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ کے دوران بوتل پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ کے دوران بوتل پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

(ویب ڈیسک )  معروف بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ کے دوران سامعین میں سے کسی  کی جانب سے  بوتل پھینکنے کی ویڈیو سوشل  میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق   گلوکارہ سنیدھی چوہان  بھارتی ریاست اُترا کھنڈ کے دارالحکومت دہرادون کی ایک یونیورسٹی   میں  پرفارم کر رہی تھیں ، جس میں موسیقی کے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  سنیدھی چوہان  اسٹیج پر پرفارم کر رہی تھیں کہ اچانک سامعین میں سے کسی نے ان پر پانی کی بوتل پھینک دی۔پہلے تو گلوکارہ تھوڑا گھبرائیں اور پھر کہا کہ ’یہ کیا ہو رہا ہے؟ بوتلیں پھینکنے سے کیا ہوگا؟ کیا آپ لوگ چاہتے ہیں کہ کنسرٹ رُک جائے؟

سنیدھی چوہان وہاں موجود اپنے مداحوں کا جواب سُننے کے بعد مُسکرائیں اور پھر اُنہوں نے اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔

Watch Live Public News