ٹیلرسوئفٹ کا کنسرٹ ٹور، برطانیہ 1 ارب پاؤنڈ کمائے گا

tylor swift
کیپشن: tylor swift
سورس: google

 ویب ڈیسک :پاپ میوزک کی ملکہ ٹیلر سوئفٹ کا ٹور، برطانوی معیشیت کے لئے ہوا کا تازہ جھونکا ، حجم میں  ایک ارب پاؤنڈ کا اضافہ ہوگا۔ 

 رپورٹ کے مطابق برطانوی اور یورپی  'Swifties'   ٹیلر سوئفٹ کے  کے کنسرٹ ٹور میں شرکت کے لئے پرجوش ہیں اور یہ درحقیقت  برطانیہ  کے خزانے کے لیے بھی بہت اچھی خبر ہے۔

امریکی ٹاپ سٹار کے سیل آؤٹ ایرا ٹور کے لیے برطانوی معیشت کے حجم میں  تقریباً 1 بلین پاؤنڈ کا اضافہ  کرے گا۔

ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ میں شرکت Swifties' کےلئے لائف ٹائم ایونٹ کا درجہ رکھتی ہے ۔ یادرہے گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے پرستاروں کیلئے 'Swifties' کی اصطلاح ایجاد کی گئی ہے اور انہیں اسی نام سے پکارا جاتا ہے۔ 

ٹکٹ کی قیمت کے  علاوہ ، 'Swifties' سفر، رہائش، کنسرٹ سے پہلے کے کھانے،  آفیشل لوگو والے  ریکارڈز اورنئے لباس خریدیں گے ۔ جو اس میوزک ایونٹ کوبڑی معاشی سرگرمی میں بدل دے گا۔

محققین  کا اندازہ ہے  کہ برطانیہ میں ایراس کنسرٹ میں شرکت کرنے والے 'Swifties'اپنی آئیڈیل گلوکارہ  کو پرفارم کرتا دیکھنے کے لیے اوسطاً £848 برطانوی پاؤنڈ فی کس (3لاکھ پاکستانی روپے)  خرچ  کریں گے۔

مجموعی طور پر برطانیہ  میں کسی بھی کنسرٹ کی  ایک رات کی اوسط   ٹکٹ £67  ہے اور ٹیلر سوئفٹ کا ٹکٹ لاگت سے 12 گنا زیادہ ہے ۔

حال ہی میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ ٹیلر سوئفٹ1.1 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے ارب پتیوں کی صف میں شامل ہو گئی ھیں۔

فوربس نے اس کی موسیقی، لائیو پرفارمنس اور رئیل اسٹیٹ پورٹ فولیو کا تخمینہ $1.1 بلین (£874m) لگایا ہے۔

اندازہ ہے کہ تقریباً 1.2 ملین شائقین ٹیلر سوئفٹ  کے یوکے کنسرٹس  میں شرکت کریں گے،  اس ٹور کا آغاز ایڈنبرا کے مرے فیلڈ اسٹیڈیم  سے ہوگا۔

کنسرٹ کے عام ٹکٹ کی قیمت 206 پاؤنڈ( 72 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ وی آئی پی یا پریمیئم سیٹ کی قیمت 400 پاؤنڈ ( 1 لاکھ 40 ہزار پاکستانی روپے ) سے زائد ہے۔

شائقین رہائش پر اوسطاً £121 اور سفر کے لئے آمد ورفت  پر £111 خرچ کریں گے ۔

سوئفٹی کے لئے کنسرٹ  میں شرکت کیلئے نئے   لباس کا اوسط بل £56 رکھا گیا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 8% شائقین یا تو ٹیلر سوئفٹ تھیم والی پارٹی کی میزبانی کرنے کا ارادہ کر رہے تھے یا شو سے پہلے یا بعد میں اور 7% اپنے گھر کے لیے خصوصی سجاوٹ بھی خرید رہے تھے۔

Watch Live Public News