ٹیلر سوئفٹ اپنے بوائے فرینڈ پر روزانہ ایک لاکھ ڈالر خرچ کرتی ہیں

ٹیلر سوئفٹ اپنے بوائے فرینڈ پر روزانہ ایک لاکھ ڈالر خرچ کرتی ہیں
کیپشن: Taylor Swift spends $100,000 a day on her boyfriend

ویب ڈیسک: (علی زیدی) مشہورزمانہ پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ جو "ایراز" ٹور کے دوران ان دنوں اپنے بوائے فرینڈ ٹریوس کیلس کیساتھ یورپ کی سیر پر تھیں۔ سوئفٹ کے اثاثوں کا تخمینہ اربوں ڈالر تک پہنچ چکا ہے اور وہ اپنے بوائے فرینڈ پر شاہانہ خرچ کرتے ہوئے پیسوں کی پرواہ بھی نہیں کرتی ہیں۔ 

ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سوئفٹ اپنے شاہانہ لائف اسٹائل اور بوائے فرینڈ پر روزانہ ایک لاکھ ڈالر تک خرچ کررہی ہیں۔ یہ رقم لگژری ہوٹلز میں قیام، پرائیویٹ جیٹ پر فضائی سفر اور روزمرہ معمولات پر خرچ کیے جارہے ہیں۔ 

یہ جوڑا لگ بھگ ایک سال سے ڈیٹ کررہا ہے اور اس دوران یہ رومانوی تعلقات اور قیمتی تحائف سے ایک دوسرے کو سرپرائز دیتے رہتے ہیں۔ ان دونوں کی ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی صحیح تاریخ تو کسی کو معلوم نہیں تاہم خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ گلوکارہ نے گزشتہ سال موسم گرما میں ڈیٹ کرنا شروع کیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلر اور ٹریوس اب جیٹ سیٹرز بن چکے ہیں۔ جن کے بےتحاشا اخراجات تو ظاہر ہی نہیں کیے جاتے۔ 

متعدد باڈی گارڈز، پرائیویٹ جیٹ طیارے، ڈیلکس ہوٹل کے کمرے، رومانوی جذبات  کے اظہارکی وجہ سے وہ دونوں مشہور ہیں اور یہ انہیں دنیا کا سب سے فضول خرچ  جوڑا بنا دیتا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ 'جب سے ان کی ملاقات ہوئی، وہ دونوں نجی جیٹ طیاروں پر ایک ملین ڈالر سے زیادہ خرچ کر چکے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ جیٹ کو اپنی پسندیدہ  کھانے پینے کی اشیا، لباس ، جیولری  سے لبالب بھرلیتی ہیں ۔ ان میں ان کی پسندیدہ  سمندری غذا الفریڈو، کنساس سٹی کا باربی کیو اور کوکا کولا شامل ہے۔

ٹریوس اپنی گرل فرینڈ ٹیلر سوئفٹ کے ایراز ٹور پر ان کا ساتھ دینے موسم گرما کے آغاز پر یورپ پہنچے۔ جہاں لندن،ڈبلن اور ایمسٹرڈیم میں دونوں کو ساتھ دیکھا گیا۔ 

تاہم اب یورپ سے واپسی کے بعد ٹریوس کیلس کو ہالی ووڈ میں Grotesquerie کے سیٹ پر دیکھا گیا ہے۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر