تقریب میں اداکارہ ہانیہ عامر کی نامناسب لباس پہنے ویڈیو وائرل

تقریب میں اداکارہ ہانیہ عامر کی نامناسب لباس پہنے ویڈیو وائرل
کیپشن: Hania Aamir' video
سورس: Instagram

محمدساجد: پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکاہ ہانیہ عامر کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان میں ہیں بلکہ بیرون ممالک بھی ان کےمداح موجود ہیں، ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انسٹاگرام پر ان کی فین فالوونگ  14.4 ملین ہے، سوشل میڈیا پر ان کی نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر صارفین غصے میں لال پیلے ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق منظرعام پر آنے والی اس نئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ عوامی پلیس پر موجود ’ سام سنگ ‘ کمپنی کے منعقد ایونٹ میں آئی ہیں، ویڈیو کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا، وائرل ویڈیو میں اداکارہ نے ایسی ڈریسنگ کی ہوئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا کیونکہ ہانیہ نے شارٹ سفید رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی ہے جس سے ان جسم نمایاں ہورہا ہے، اس کے ساتھ ’لائٹ سکائی کلر ‘ کا کوٹ پہنا ہوا ہے۔

سام سنگ موبائل کی تقریب میں شریک موبائل کا جائزہ لے رہی ہیں، مگر ویڈیو کے سامنے آنے پر صارفین سیخ پا ہوگئے اور کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

Watch Live Public News