محمد عامر کی ٹیم میں واپسی؟محسن نقوی نے سوال کا کیا جواب دیا؟ ویڈیو دیکھیں

05:57 PM, 24 Mar, 2024

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر محمدعامر کے بارے گذشتہ کئی برسوں سے یہ قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ وہ قومی ٹیم کو دوبارہ جوائن کررہے ہیں، ایساہی سوال پھر صحافی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے پوچھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی کی از سر نو تنظیم کی ہے، سلیکشن کمیٹی اب 7 افراد پر مشتمل ہو گی،نئی چیز یہ ہے کہ اب سلیکشن کمیٹی میں کوئی چیئرمین نہیں ہو گا۔ اس دوران صحافیوں نے ان سے مختلف سوالات بھی پوچھے، ایک صحافی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سوال کیا کہ کیا سابق فاسٹ باولر محمدعامر کی قومی ٹیم میں واپسی ہورہی ہے؟ محمد عامر کہتے ہیں میرے ساتھ زیادتی ہوئی، کیا انہیں ٹی 20 ٹیم میں شامل کریں گے؟

سوال کا جواب خود دینے کی بجائے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین خود جواب دینے کی بجائے ساتھ بیٹھے وہاب ریاض، سابق کرکٹر محمد یوسف، عبد الرزاق اور اسد شفیق کی طرف اشارہ کرتے کہا یہ فیصلہ کریں گے مگر ان کو ابھی ٹائم دیں۔

مزیدخبریں