لاہور: قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن میں تیزی

لاہور: قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن میں تیزی

لاہور(پبلک نیوز) قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن میں تیزی آ گئی، کروڑوں مالیت کی 03 کنال کمرشل سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی۔

لاہور پولیس نے مین ملتان روڈ پر واقعہ کروڑوں روپے مالیت کی کمرشل اراضی واگزار کروا دی، قبل عرصہ دراز سرکاری جگہ بطور محصول چونگی استعمال ہوتی تھی، قابضین نے چھوٹی چھوٹی دکانیں بناکر مکمل طور پر سرکاری اراضی پر قبضہ کر لیا تھا، لاہور پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے قبضہ واگزار کروا دیا۔

سی سی پی او لاہور نے کہا لاہور پولیس وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر کے ویژن کے مطابق کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، سرکاری اراضی اور کسی بھی شہری کی جمع پونجی پر شب خون مارنے نہیں دیا جائے گا، شہریوں کو قبضہ گروپوں اور بدمعاشوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، لاہور پولیس ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔