سفارتکار کی بیوی بھارت سے کورونا پاکستان لے آئی

سفارتکار کی بیوی بھارت سے کورونا پاکستان لے آئی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) بھارتی سفارتکار کی اہلیہ اپنے ساتھ کورونا لے کر پاکستان آگئیں اور ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان کو ہونے والا کورونا کس قسم کا ہے اور کیا وہ فنگس والی قسم تو نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت سے آنیوالے 12 بھارتی سفارت کاروں میں سے ایک کی اہلیہ کا کورونا کیس مثبت آیا ہے ٗ حکومت پاکستان کی ہدایات پر ان تمام سفارتکاروں کو خاندانوں سمیت قرنطینہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی اور اس پر سختی سے عمل کرنے کو کہا گیا ہے۔اس حوالے سے دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی سفارتکاروںاور ان کے اہل خانہ کو سختی سے قرنطینہ میں رہنے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ٗ اس صورتحال میں زیادہ احتیاط کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بھارت میں اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں کورونا کی نئی قسم بلیک فنگس کے کیسز بہت زیادہ سامنے آرہے ہیں ٗ یہ قسم روایتی کورونا سے کچھ زیادہ خطرناک لگ رہی ہے ۔ بھارت میں اب تک کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد ڈھائی کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔

Watch Live Public News