قصور تھانہ گنڈا سنگھ کے علاقہ کھریپٹڑ میں کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے دلہا دلہن ہلاک ہوگئے۔ قصور تھانہ گنڈا سنگھ کے علاقہ کھریپٹڑ میں شادی کی پہلی رات میاں بیوی دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے ۔ کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے کے باعث دولہا دلہن جاں بحق ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں دولہا شرافت علی اور دولہن شہزادی شامل ہیں ۔ بجلی نہ ہونے کے باعث اہل خانہ نے جنریٹر کرایہ پر لا کر چلایا تھا جس کے دھواں سے ہلاکتیں ہوئی ہیں، دونوں میاں بیوی کی لعشیں ڈسرکٹ اسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں ۔ تھانہ گنڈا سنگھ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ورثاء نے متفقہ طور پر کاروائی کرنے سے انکار کر دیا ہے بغیر پوسٹمارٹم کے لعشیں ورثاء کے حوالے کر دی جائیں گی ۔