"میری خودکشی کی وجہ غربت ہے"،4 بچوں کے باپ کی تحریر سے ہر آنکھ نم

کیپشن: "Poverty is the reason for my suicide", written by the father of 4 children

ویب ڈیسک: چک جھمرہ میں غربت سے تنگ چار بچوں کے باپ نے خود کشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق خودکشی کرنے والے شہری کی شناخت محمد خالد کے نام سے ہوئی جو 113 چک پھلاہی کا رہائشی تھا۔

خودکشی کرنے والے شخص کی جیب سے اک خط بھی نکلا جس میں لکھا تھا کہ میری خودکشی کی وجہ غربت ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد خالد 2 بیٹیوں اور 2 بیٹوں کا باپ تھا جس نے پستول کے فائر سے اپنی جان لے لی۔ 

خط میں یہ بھی لکھا تھا کہ میرے پاس بچوں کو کھلانے کے لئے کچھ نہیں۔ 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی جھمرہ پولیس اور کرائم سین ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔

مانگامنڈی خودکشی:

مانگامنڈی میں  نوجوان شخص نے گھریلو ناچاکی پر خود کشی کر لی۔ متوفی کی شناخت 30 سالہ ذیشان کے نام سے ہوئی ہے جس نے گلے میں پھندا ڈال کر موت کو گلے لگا لیا۔

پولیس کے مطابق متوفی مانگا منڈی کے علاقے عادل ٹاؤن کا رہائشی تھا۔ 

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خودکشی کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دیں۔

Watch Live Public News