لوڈشیڈنگ کےذمہ داروں پر صبح و شام لعنت بھیجیں،علی امین گنڈاپور

لوڈشیڈنگ کےذمہ داروں پر صبح و شام لعنت بھیجیں،علی امین گنڈاپور
کیپشن: لوڈشیڈنگ کےذمہ داروں پر صبح و شام لعنت بھیجیں،علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ذمہ داروں پر صبح و شام لعنت بھیجیں، صوبہ، بجلی اور صوبائی خودمختاری کس کی ہے، وقت آنے پر بتاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ذمہ داروں پر صبح و شام لعنت بھیجیں،اپنا حق لینا جانتے ہیں، 15 دن کی ڈیڈ لائن دی ہوئی ہے۔

وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ ڈیڈلائن گزرنے کے بعد بتاؤں گا کہ اپنا حق کیسے لیتے ہیں، صوبہ، بجلی اور صوبائی خودمختاری کس کی ہے، وقت آنے پر بتائوں گا۔

Watch Live Public News