ویب ڈیسک: جاپانی موٹرسائیکل کمپنی ہنڈا پاکستان کی موٹرسائیکل مارکیٹ میں راج کررہی ہے۔ جس کی وجہ ان موٹرسائیکلوں کی بہترین پیٹرول ایوریج ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہنڈا 125 کمپنی کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ویریئنٹ ہے۔ جس کی وجہ اس کی مضبوط باڈی اور بہترین ڈیزائن ہے۔
ہنڈا سی جی 125 کے چاہنے والے لاکھوں میں ہیں۔ جس کی وجہ اس کی رفتار، آواز اور بہترین پرفارمنس ہے۔ جو کہ اسے مارکیٹ میں دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں ممتاز بناتی ہے۔
اس موٹرسائیکل میں 4 سٹروک او ایچ وی ایئرکولڈ انجن نصب کیا گیا ہے۔ جو کہ کک سٹارٹ اور ٹیلی سکوپک فورک فرنٹ سسپنشن سے لیس ہے۔
ہنڈا سی جی 125 سیاہ اور سرخ رنگوں میں دستیاب ہے۔
ہنڈا سی جی 125 کی تکنیکی خصوصیات:
ہنڈا سی جی 125 کی مئی 2024 کی قیمت:
سیاہ رنگ میں ہنڈا سی جی 125 کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 900 روپے کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سرخ رنگ میں بھی موٹرسائیکل اسی قیمت پر دستیاب ہے تاہم سیلف سٹارٹر اور گولڈ ایڈیشن کی قیمت اس سے مختلف ہے۔