سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ، پنشن میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ، پنشن میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک )خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی نتخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا  ہے۔

اسپیکربابرسلیم سواتی کی زیرصدارت خیبرپختونخوا سمبلی کابجٹ اجلاس ہوا، جس میں  وزیرخزانہ خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے بجٹ 25-2024پیش  کیا۔

خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ آفتاب عالم نے کہا کہ اگلے مالی سال کابجٹ 100ارب روپے سرپلس ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن  میں 10 فیصد  اضافے کی تجویز دی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مزدور کی ماہانہ اجرت 36ہزار روپے مختص کی تجویز ہے۔

Watch Live Public News