غزہ:  وزیر اعظم  کی خان یونس کے علاقے پر اسرائیلی فورسز کے جارحانہ حملے کی شدید مذمت

غزہ:  وزیر اعظم  کی خان یونس کے علاقے پر اسرائیلی فورسز کے جارحانہ حملے کی شدید مذمت

(ویب ڈیسک )  وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے   غزہ میں خان یونس کے علاقے پر اسرائیلی فورسز کے پرتشدد حملے کے شدید مذمت کی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ   خان یونس کے پناہ گزینوں کو انخلاء کی ہدایات کے منٹوں کے اندر اندر ایسا جارحانہ حملہ انسانیت کی تضحیک ہے،  نہتے فلسطینی پناہ گزینوں کو انخلاء کا موقع بھی نہ دیا گیا۔

شہباز شریف  نے کہا کہ  یہ بات واضح ہے کے اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے، اقوام متحدہ کو مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔

Watch Live Public News