یہ بات ذہن میں رہے کہ بھارتی موسیقار اے آر رحمٰن پیدائشی ہندو تھے تاہم انہوں نے بعد میں اسلام قبول کر لیا تھا۔ ان کا تعلق ریاست تامل ناڈو سے ہے۔ وہ انڈیا کے واحد موسیقار ہیں، جنہیں آسکر ایوارڈ ملا جبکہ وہ گولڈن گلوب اور بافٹا جیسے اعلیٰ ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں۔
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے مشہور موسیقار اے آر رحمٰن کی صاحبزادی خدیجہ رحمٰن نے لائیو پروگرام میں ’فرشتوں‘ کلام پڑھ کر سب کے دل جیت لئے ہیں۔ انہوں نے یہ پرفارمنس دبئی ایکسپو 2020ء میں پیش کی۔ خیال رہے کہ خدیجہ رحمٰن اسلامی روایات پر پابندی سے عمل کرتے ہوئے برقع زیب تن کرتی ہیں لیکن ہندو قدامت پسندوں کی جانب سے انھیں ایسا کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ موسیقار اے آر رحمن نے انسٹاگرام، فیس بک اور ٹویٹر کے ذریعے اپنی صاحبزادی کی پرفارمنس کی ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو میں خدیجہ رحمٰن’فردوس آرکسٹرا‘ گروپ کے ہمراہ پرفارمنس کر رہی ہیں۔ انہوں نے 20 نومبر کو بچوں کے عالمی دن کے موقع پر کلام ’فرشتون‘پیش کیا۔ خیال رہے کہ ’فرشتوں‘ کی کمپوزیشن اے آر رحمٰن نے دی تھی۔ اسے پہلی بار خدیجہ رحمٰن نے ہی 2020ء میں پڑھا تھا۔