ثاقب نثار بتائیں کہ انہیں کس نے مجبور کیا تھا: مریم نواز

ثاقب نثار بتائیں کہ انہیں کس نے مجبور کیا تھا: مریم نواز

پبلک نیوز: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو منظر عام پر آگئی آڈیو کو فیک ثابت کرنے کی دن رات کوشش کی جا رہی ہے ، آڈیو کی فرانزک ایک امریکی لیب نے کی .

مریم نوا ز نے کہا کہ عمران خان اپنی ہر تقریر میں کہتےہیں کہ آپ نے گھبرانا نہیں ، ثاقب نثا ر کی آڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پروپیگنڈا شروع ہوگیا، پاکستان میں انصاف کس طر ح سے دیاجاتاہے یہ سب کے سامنے ہے ، ثاقب نثآر کا آڈیو پر سب سے پہلے ردعمل یہ تھا کہ میری آواز نہیں ہے ، لیک آڈیو کو غیر مصدقہ ثابت کیا جا رہاہے ، آڈیو میں کہا گیا کہ نواز شریف کو سزا دینی ہے ، کہتےہیں کہ مختلف تقاریر سے اٹھا کر آڈیو بنائی گئی ، آڈیومیں ثاقب نثار صاحب کے ساتھ دوسرا آدمی کون ہے .

مریم نواز نے کہا کورٹ میں کہوں گی جنرل فیص صاحب اور شوکت عزیز صدیقی کو بلایا جائے ، ارشد ملک کو سچ بولنے کی پاداش میں نکال دیا گیا ، کسی نے ہمت نہیں کی کہ وہ آگے بڑھے اور نوازشریف کو انصاف دے ، ثاقب نثار نے کس تقریر میں کہا کہ عمران خان کو لانا ہے ، آڈیو اور ویڈیو پر تو شک وشبہات کر سکتےہیں ، شوکت عزیز صاحب کو بلالیں ، نوازشریف کوئی پاگل تھا جو اپنی فیملی کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ، ثاقب نثار صاحب آپ بتائیں کس نے آپ کو کہا کہ مریم نواز کو سزا دینی ہے .

مریم نواز نے کہا کہ ثاقب نثار صاحب آپ بتائیں کس نے کہا تھا کہ نواز شریف کو سزا دینی ہے ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے قانون کا قتل کیوں کیا، نواز شریف کے خلاف سازش کیوں کی گئی ، لیک آڈیو ثاقب نثار کے خلاف چارج شیٹ ہے ، ثاقب نثار کو آج نہیں تو کل کو سچ بتانا ہوگا، 5سالوں میں نوازشریف کے حق میں 5شہادتیں آئیں ، ثاقب نثار کو کہا کہ آپ لیک آڈیومیں عدالت جائیں گے ، ثاقب نثار نے کہا کہ میں پاگل ہوں جو عدالتوں کے چکر لگاؤں ، ثاقب نثار صاحب آپ نے نوازشریف کو پارٹی عہدے سے ہٹا دیا ، ثاقب نثآر صاحب مجھےکس بات پر 7سال کے لیے نااہل قرار دے دیا .

مریم نوا ز نے کہا میرے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں تھا اسکے باوجو د نا اہل قرار دے دیا ، عمران خان نے عدالت میں جھوٹی منی ٹریل پیش کی ، عمران خان کے کسی فیملی ممبر کو عدالت میں طلب کیا گیا . اس سب کے باوجود عدالت کا احترام ہے، جنرل فیض کے خلاف ثبوت دیتے ہیں تو خود جنرل فیض کو جواب دینا چاہیے، ادارا میرا ہے ادارے میں محب وطن لوگ بیٹھے ہیں، اسی طرح ثاقب نثار کا بوجھ عدلیہ نہ اٹھائے.

پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نےمریم ہی کی ایک آڈیو سے متعلق سوال پوچھا۔ جس میں وہ مبینہ طور پر چند ٹی وی چینلز کو اشتہار نہ دینے کی ہدایات کررہی ہیں۔ جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کہ یہ آڈیو میری ہی ہے اور یہ اصلی ہے۔ یہ وڈیو کافی برس پرانی ہے، یہ اس وقت کی بات ہے جب میں مسلم لیگ (ن) کے میڈیا سیل کی قیادت کررہی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔