ورلڈکپ 2023: جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 149 رنز سے شکست دے دی

ورلڈکپ 2023: جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 149 رنز سے شکست دے دی
ممبئی : ورلڈ کپ کے 23ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 149 رنز سے شکست دے دی ہے۔ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش کو 383 رنز کا ہدف دیا تھا۔ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 46.3 اوورز میں 233 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے محمود اللہ کی 111 رنز کی اننگز بھی بنگلہ دیش کو شکست سے نہ بچاسکی۔ لٹن داس 22 رنز ،کپتان شکیب الحسن1 جبکہ مشفیق الرحیم 8 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے کوئٹزی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ولیمز اور ربادا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنائے تھے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک نے 174 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ریزا ہینڈرکس 12 رنز ، وین ڈر ڈوسن1ک رن بناسکے۔ کپتان ایڈن ماکرم 60 اور ہینرک کلاسن نے 90 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ ڈیوڈ ملر 34 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے حسن محمود نے 2 وکٹیں حاصل کیں، مہدی حسن مراز، شرف الاسلام اور شکیب الحسن 1، 1 وکٹ حاصل کرسکے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔