آج موسم کیسا رہے گا؟

آج موسم کیسا رہے گا؟
اسلام آباد(پبلک نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی بادل برسنے کی پیشگوئی سامنے آئی ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ آج سندھ اورمشرقی بلوچستان میں گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں چند مقامات پرموسلادھاربارش کا بھی امکان ہے جبکہ آج اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے. اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج شا م میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے. سبی،کوہلو،بارکھان،ژوب، لورالائی،موسیٰ خیل، خضدار،لسبیلہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے جکہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا. محکمہ موسمیات کے مطابق خطۂ پوٹھوہار ،گجرات، سیالکوٹ،نارووال اور لاہور میں بھی بارش کا امکان جبکہ ملتان، بہاولپور،بہاولنگر،رحیم یار خان اورڈی جی خان میں آج تیز ہواؤں، آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے. شہیدبینظیرآباد،حیدرآباد، دادو،عمرکوٹ، تھرپارکر،ٹھٹھہ میں بھی بارش کا امکان ہے اور کراچی،میرپورخاص، مٹھی اورسانگھڑ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے. کوہستان،شانگلہ، مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور،مردان،چارسدہ اورنوشہرہ میں بارش کی توقع ہے اور سوات،دیر،چترال،پشاور،کو ہا ٹ ، وزیرستان ،ٹانک،کرک،بنوں اورڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بھی آج تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔