افغان کرکٹ بورڈ کا پاکستانی ٹیم کو دورہ افغانستان کی دعوت دینے کا فیصلہ

افغان کرکٹ بورڈ کا پاکستانی ٹیم کو دورہ افغانستان کی دعوت دینے کا فیصلہ
کابل ( پبلک نیوز) افغان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین عزیز اللہ فضلی 26 ستمبر کو پاکستان آئیں گے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجا سے ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق عزیز اللہ فضلی پاکستان کرکٹ ٹیم کو دورہ افغانستان کی دعوت دیں گے۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ملتوی ہونے والی سیریز پر بات ہو گی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ ون ڈے سیریز کے جلد انعقاد کا خواہشمند ہے۔ افغان بورڈ اپنی ہوم سیریز افغانستان میں کھیلنے کے لیے کوششش شروع کر رہا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھیلی جانا تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔