گوجرانوالہ ( پبلک نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے جلسہ میں مشکوک شخص سے اسلحہ برآمد، پولیس کے آنے سے قبل ہی نوجوان جان چھڑا کر بھاگ نکلا۔ تفصیلات کے مطابق اسلحہ سٹیج کے قریب مشکوک شخص سے برآمد ہوا۔ مشکوک شخص کو کارکنان نے پکڑ لیا تھا تاہم وہ پولیس کے پہنچنے سے پہلے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔ جلسہ سے تھوڑی ہی دیر بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق خطاب کرنے والے تھے۔ جماعت اسلامی کے یوتھ کنونشن سے نوجوان سے اسلحہ برآمد ہونے کا معاملہ پر اسپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ہال کی سرچنگ شروع کر دی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مقامی ہال کی مکمل سرچنگ کی۔ سراغ رساں کتوں سے ہال کی بھی تلاشی لی گئی۔