مہلک کرونا وائرس سے مزید 118 اموات

مہلک کرونا وائرس سے مزید 118 اموات
اسلام آباد ( پبلک نیوز) مہلک کرونا وائرس سے مزید 118 اموات، 5 ہزار 611 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10 اعشاریہ 17فیصد رہی ٗ، 4 ہزار 682 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے 118مریض جاں بحق ہوگئے ٗمزید 5611افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی اور اس وقت پاکستان میں مجموعی طور پر کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 88ہزار 698 تک پہنچ چکی ہے۔ملک بھر میں کورونا کے 6 لاکھ89ہزار 812مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ٗجبکہ آج کی تاریخ تک پاکستان میں مجموعی طور پر کورونا کے مریض کی تعداد 7لاکھ 95ہزار627رہی ہے ۔افسوسناک طور پر پاکستان میں مجموعی طور پر کورونا سے17ہزار 117موات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں55,128ٹیسٹ کئے گئے

Watch Live Public News