کراچی(پبلک نیوز) ڈسٹرکٹ سینٹرل میں دو مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد زخمی حالت میں تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے جبکہ انکے ساتھی فرار ہو گئے۔
ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، پولیس مقابلے بلال کالونی اور شریف آباد تھانے کی حدود میں ہوئے۔ ملزمان شہری سے اسلحے کے زور پر کی واردات کر رہے تھے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 9 ایم ایم پسٹل، 2 راؤنڈز، 4 موبائل فونز، ایک والٹ بمعہ نقدی اور ایک موٹر سائیکل سرقہ شدہ برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔