لاہور: قاتل ڈور نے ایک اور جان لے لی

لاہور: قاتل ڈور نے ایک اور جان لے لی

لاہور(پبلک نیوز) پولیس کے دعوے صرف دعوؤں تک محدود ہیں، ہربنس پورے میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ہربنس پورہ موڑ پر منظور حسین نامی شہری جان کی بازی ہار گیا۔ شہری موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ پتنگ کی ڈور گلے پر پِھر گئی جس سے شہری موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ہربنس پورہ میں ڈور پھرنے سے شہری کی ہلاکت پر ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لیا گیا ہے، انہوں نے ایس پی کینٹ کو واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ غفلت کے مرتکب ہونے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال کائٹ فلائنگ ایکٹ پر 1490 مقدمات درج کئے گئے،ڈور پھرنے کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کریںگے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔