بائیڈن امیروں پر ٹیکس بڑھا کرتعلیم پر خرچ کریں‌گے

بائیڈن امیروں پر ٹیکس بڑھا کرتعلیم پر خرچ کریں‌گے

ویب ڈیسک: امریکی صدر جو بائیڈن امریکہ کے دولت مند ترین افراد کے لئے ٹیکس میں اضافے کی تجویز دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اگر اس تجویز کو منظور کیا گیا تو معمولی ٹیکس کی شرح میں اضافہ ہو گا اور دولت مند سرمایہ کاروں کے منافع پر ٹیکس بڑھایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکس میں اضافے سے حاصل ہونے والی آمدنی صحت کی بجائے چائلڈ کیئر اور تعلیم کے شعبے میں خرچ کی جائے گی۔اس خبر کے سامنے آنے کے بعد وال اسٹریٹ مارکیٹ میں اچانکمندی دیکھی گئی۔

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا اگلے ہفتے صدر بائیڈن اس تجویز کے بارے میں تفصیل پیش کریں گے، اور کسی ایسے خاندان کو متاثر نہیں کیا جائے گا جس کی سالانہ آمدنی40 ہزار ڈالرز سے کم ہو گی۔  وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین سکی نے کہا ، "ان کا وژن یہ ہے اس تجویز پر عمل دولت مند امریکیوں اور ان اداروں اور کمپنیوں کی مدد سے کیا جائے جو اسے سنبھال سکیں۔" بائیڈن نے کاروباری افراد سے حالیہ بحران پر قابو پانے کے لئے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ دی نیویارک ٹائمز اور بلومبرگ کے مطابق صدارتی تجویز سے انکم ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ شرح 37 سے بڑھ کر 39.6 فیصد ہوجائے گی۔

امکان ہے کہ اس منصوبے سے کانگریس میں ری پبلیکنز کی مزاحمت سامنے آئے گی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔