سرکاری و نجی سکول غیر معینہ مدت تک بند

سرکاری و نجی سکول غیر معینہ مدت تک بند
لاہور ( ویب ڈیسک ) پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبے بھر کے 25 اضلاع کے تمام سرکاری و نجی سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےسوشل میڈیا پر مراد راس نے ٹویٹ کیا کہ صوبے بھر کے 25 اضلاع میں اسکول غیر معیہ مدت کیلئے بند کئے گئے ہیں ٗ25اضلاع میں نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا ہفتے میں دو دن سکول بھی نہیں آئیں گے۔https://twitter.com/DrMuradPTI/status/1386230824824156161جن اضلاع میں کورونا کیسسز کی شرح پانچ فیصد سے زیادہ ہیں وہاں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئیں ہیں ان میں لاہور، قصور، راولپنڈی، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ملتان، پاکپتن، فیصل آباد، چکوال، حافظ آباد، جھنگ، بھکر، خانیوال، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، و دیگر شامل ہیں۔پنجاب کے باقی گیارہ اضلاع میں سکول ایس او پیز پر بھرپور عملدرآمد کے ساتھ پرانے شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے ٗ سکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ مشکل، لیکن طلبا و اساتذہ کی خفاظت کے لئے کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News