سندھ کے علاوہ پورے پاکستان میں فوج طلب

سندھ کے علاوہ پورے پاکستان میں فوج طلب
اسلام آباد ( پبلک نیوز) کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے کیلئے سندھ کے علاوہ پورے پاکستان میں فوج طلب کر لی گئی ٗ وزارت داخلہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا 23 اپریل کو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں این سی سی کی میٹنگ ہوئی جس میں یہ طے پایا کہ کورونا وبا کی ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فوج کی خدمات لی جائیں ٗ وہ فوج کو ہمیشہ سیلاب ٗ زلزلہ اور آفات میں اپنے ملک اور قوم کے ساتھ کھڑی ہوئی ٗ انہیں تمام صوبوں میں یہ ذمہ داری دی جائے۔https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1386253119730995203انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں آج وزارت داخلہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت گلگت بلتستان ٗ کشمیر ٗ خیبر پختونخواہ ٗ بلوچستان ٗ پنجاب اور اسلام آباد اپنی ضرورت کے مطابق کورونا وبا کی ایس او پیز پر عمل کرانے کیلئے پاک فوج کی خدمت لیں گے ٗ سندھ اس میں ابھی شامل نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک بڑا فیصلہ ہے کیونکہ ہمارے پڑوسی ملک میں ساڑھے تین چار لاکھ روز کے کیسز ہو رہے ہیں ٗ وہاں پر شمشان گھاٹ اور قبرستان ایک ہوگئے ہیں ایسے موقع پر پاک فوج کے ذمے یہ خدمات دی گئی ہیں تاکہ کووڈ 19 پر صحیح طور پر ٗ اس کے ایس او پیز پر کام ہو سکے۔

Watch Live Public News