پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 09 بجے،26 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 09 بجے،26 اپریل 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم وسائل کی کمی سے نہیں کرپشن سےتباہ ہوتی ہے۔ طاقتور لوگ کرپشن کر کے ملک کو تباہ کرتے ہیں۔ ہماری جدوجہد کا مقصد طاقتور کو قانون کے نیچے لانا تھا۔ پہلے 15سال بہت مشکل سے گزارے۔ کرکٹ کے میدان میں سیکھا کبھی ہار نہیں ماننی۔ کامیاب انسان وہ ہوتا ہے جو خواب دیکھے اور اسے پورا کرے

پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے۔ عالمی وبا کی روک تھام کے لیے وفاقی حکومت نے ملک میں فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا جس پر سندھ کے علاوہ دیگر تین صوبوں نے ہاں میں ہاں ملائی

کووڈ 19 کی تیسری لہر کے پیش نظر پاکستان میں آکسیجن کی کمی سروں پر منڈلا رہی ہے، تاہم پاکستان اسٹیل ملز کے اندر ایک آکسیجن کا پیداواری یونٹ موجود ہے جو بند پڑا ہے

یہ تو آپ نے سنا ہی ہو گا کہ فلاں شخص دفتر باقاعدہ تاخیر سے آتا ہے، فلاں چھٹیاں بہت کرتا ہے یا پھر فلاں شخص دفتری اوقات میں غائب ہو جاتا ہے

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں۔ تقریباً ایک سال سے تعلیمی ادارے تواتر سے یا وقفہ وقفہ سے بندش کا شکار ہیں۔ اس تناظر میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے جاری تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔