” عمران خان کے 5 سال پورے کرانے کیلئے پی ڈی ایم توڑی گئی“

” عمران خان کے 5 سال پورے کرانے کیلئے پی ڈی ایم توڑی گئی“

اسلام آباد (پبلک نیوز) پی ڈی ایم اس لئے توڑی گئی کہ عمران کے 5 سال پورے کروانے تھے۔ ہم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے قریب پہنچ گئے تھے۔ لانگ مارچ اور استعفوں کا ڈرامہ رچایا گیا۔

ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی پنجاب چودھری منظور احمد نے مریم نواز کے انٹرویو پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ آخر کار بلی تھیلے سے باہر آ ہی گئی۔ لوگ سوال کرتے تھے کہ پی ڈی ایم کیوں توڑی گئی۔ پی ڈی ایم اس لئے توڑی گئی کہ عمران کے 5 سال پورے کروانے تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگر عمران کے 5 سال پورے ہی کروانے تھے تو لانگ مارچ کا ڈرامہ کس لیے تھا۔ اگر 5 سال پورے ہی کروانے تھے تو استعفوں کا تماشہ کیوں لگایا گیا۔ لوگ بے روزگاری کے ہاتھوں خودکشیاں کر رہے ہیں اور ن لیگ عمران کے 5 سال پورے کروا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور مریم بی بی عمران کے 5 سال پورے کروا رہی ہیں۔ لوگ کرونا کی ناقص پالیسی سے مر رہے ہیں اور ن لیگ عمران کے 5 سال پورے کروا رہی ہے۔

چودھری منظور نے یہ بھی کہ اکہ ہم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے قریب پہنچ گئے تھے۔ اب سمجھ آئی کہ پی ڈی ایم کو شعوری طور پر توڑا گیا تا کہ عمران 5 سال پورے کروا سکیں۔ ن لیگ بتائے کہ 5 سال پورے کروانے کی گارنٹی کس نے کس کو دی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔