اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم وسائل کی کمی سے نہیں کرپشن سےتباہ ہوتی ہے۔ طاقتور لوگ کرپشن کر کے ملک کو تباہ کرتے ہیں۔ ہماری جدوجہد کا مقصد طاقتور کو قانون کے نیچے لانا تھا۔ پہلے 15سال بہت مشکل سے گزارے۔ کرکٹ کے میدان میں سیکھا کبھی ہار نہیں ماننی۔ کامیاب انسان وہ ہوتا ہے جو خواب دیکھے اور اسے پورا کرے۔
پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس پر ورچوئل خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نےنبی اکرمؐ کی زندگی سےبہت کچھ سیکھا۔ نبی کریمؐ نے13سال تیاری کی اوردنیاکی تاریخ بدل ڈالی۔ زیادہ ترسیاستدان اقتدار میں آ کر پیسہ بناتے ہیں۔ بہت کم لوگ سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔ 30اکتوبر کو مینار پاکستان پر لوگ میرے ساتھ نکلے۔ 2013کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی۔ 4حلقےکھلوانے کے لیے125دن کا دھرنا دیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین لا رہے ہیں جو ہارے گا تسلیم کرے گا۔ پہلے کرکٹ میں نیوٹرل امپائرلائے، اب شفاف الیکشن کرائیں گے۔ اقتدارسنبھالا توریکارڈ خسارہ تھا۔ 10سال میں پاکستان کے قرضے 4گنابڑھے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کو بڑی مشکل سے دیوالیہ ہونے سےبچایا۔ سعودی عرب،یوای اے،چین نے مشکل وقت میں مدد کی۔ ڈھائی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہو چکا ہے۔ تعمیراتی صنعت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ پہلی بارملک کے کسان خوشحال ہورہےہیں۔ لاہور اور کراچی میں 2نئے شہربنارہےہیں۔
عمران خان نے کہا کہ 2نئے شہربننے سے پاکستان کی دولت میں اضافہ ہوگا۔ کسانوں کو کسان کارڈ جاری کررہے ہیں۔ 50سال بعد2بڑے ڈیم بنارہےہیں۔ کل کسان کارڈ کااجراکرنے جارہے ہیں۔ فلاحی ریاست کیلئے وہ کام کیا جو کسی حکومت نے نہیں کیا۔ خیبرپختونخوا،پنجاب میں ہیلتھ کارڈ سے پورا سسٹم بدل جائےگا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کوئی بھوکانہ سوئے پروگرام کے تحت غریب کو کھانا ملےگا۔ پہلی بار کمزور طبقے کےلیے گھربنائے جارہےہیں۔ خوشحالی تب آتی ہے جب ملک میں انصاف ہوتاہے۔ غریب ممالک میں انصاف اور قانون نہیں ہے۔ خوشحال ممالک میں قانون کی بالادستی ہے۔ مدینہ کی ریاست میں پہلے قانون کی بالادستی پھرخوشحالی آئی تھی۔